To never miss an update Follow us official Social Media accounts,
Facebook Posts
میری فلسطین کے ساتھ اتنی ہی وابستگی ہے جتنی میری میرے دین کے ساتھ ہے![]()
پاکستان کا فلسطین کے ساتھ سٹینڈ بنا کسی کنڈیشن کے ہے ہم اول و آخر فلسطین کے ساتھ ہیں![]()
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
آپ کا اشرافیہ سے ناطہ اقتدار کی معرفت ھو یا دولت ۔ کچھ اس کلچر کے لوازمات لازم ھیں۔ اسمیں ویگو ڈالہ کلچر مشترک ھے اور ڈالہ پہ لال سبز لائٹیں ھوں اور نمبر پلیٹ بھی سبز ھے اور پیچھے نقاب پوش پولیس بیٹھی ھو تو پھر قیامت ھے۔ کچھ تو اقتدار کی نشانیاں ھیں اور اسکے ساتھ دولت مند حضرات بھی دولت اور اقتدار کا ھائ برڈ مجموعہ بن جاتے ھیں اور ڈالہ لازم بن جاتا ھے۔ یہ سار ی دولت و اقتدار کی نشانیاں عوام میں نفرت کو جنم دیتی ھیں۔ اور جب ایسا قافلہ گزرتا ھے تو گالیوں سے نوازا جاتا ھے۔
دوسری نشانی جھنڈے والی گاڑی ھے۔ جھنڈے کے کچھ آداب ھوتے ھیں سورج غروب کے بعد جھنڈا لپیٹا جاتا ھے۔ صاحب جب گاڑی میں نہ ھو تو بھی جھنڈے کی نمائش جائز نہیں۔ ویسے بھی جھنڈا صدر ،وزیراعظم چیف جسٹس اور افواج کے سربراہان گورنر وزیر اعلی تک محدود ھونا چاہیئے ۔
میرا ایک مرحوم دوست کہا کرتا تھا کہ اقتدار میں پولیس آگے ھوتی ھے اور اقتدار نہیں رہتا تو پیچھے ھوتی ھے۔ اقتدار میں ڈنڈے پہ جھنڈا ھو تا ھے اقتدار چلا جاۓ تو صرف ڈنڈا ھوتا ھے۔